Homeخبریںترکیہ: اسکول کے بیت الخلا میں طالبہ کو چاقو کے وار کر...

ترکیہ: اسکول کے بیت الخلا میں طالبہ کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا

انقرہ( ہمگام نیوز )جنوبی ترکیہ کی ریاست مرسین میں ایک المناک حادثے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا جب ساتویں جماعت کی ایک طالبہ کو اس کے سکول کے اندر چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا گیا۔

ترک اپوزیشن اخبار “زمان” کے مطابق یہ واقعہ مرسین کے “حسین اوکان مرزجی انٹرمیڈیٹ اسکول” میں پیش آیا جہاں 12 سالہ طالبہ فاطمہ نیسا یورکلی کو اسکول کے گراؤنڈ فلور پر ٹوائلٹ میں مار پیٹ اور چھرا گھونپنے کے بعد قتل کر دیا گیا۔

تکلیف کی آواز سننے کے بعد اسکول کی انتظامیہ نے فاطمہ کو بیت الخلا میں شدید زخمی حالت میں پایا۔ اس کے جسم سے بہت زیادہ خون بہہ رہا تھا۔

متاثرہ طالبہ کو ایمبولینس کے ذریعے مرسین سٹی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں کی کوششیں اسے بچانے میں ناکام رہیں اور تمام تر طبی کوشش کے باوجود وہ دم توڑ گئی۔

معلوم ہوا کہ طالبہ کے جسم پر 5 الگ الگ جگہوں پرگہرے زخم آئے تھے جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوئے۔

تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ کلاس میں مقتولہ کے ساتھی طالب علم پر اس واقعے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

Exit mobile version