استنبول ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق جرمنی میں مقیم بلوچ مذہبی کارکن کے اہل خانہ کو گزشتہ ہفتے ترکی اور یونان کی سرحد پر یورپ جانے کی کوشش کے بعد گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ایڈرن ڈیپورٹیشن کیمپ میں بند ہیں اور انہیں واپس ایران بھیجے جانے کا خطرہ ہے۔

  رپورٹ کے مطابق جب یونانی پولیس نے اس خاندان کو گرفتار کیا تو وہ ان کے تمام کپڑے لے گئے جن میں ان کے ایک اور نو سال کے دو بچوں کے کپڑے بھی شامل تھے۔

 ان شہریوں کی شناخت شہلا عزیزی ولد محمد، “ضحی اعلمی ولد محمد ابراہیم، آتنا اعلمی ولد محمد ابراہیم، نہاد باقی مشیک ولد محمود “دانیال اعلمی ولد متین اور عدنان سلجوقی عثمانی خانی ولد عبدالستار کے ناموں سے ہوئی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اگر اس خاندان کو ایران ڈی پورٹ کیا جاتا ہے تو ان کو نظام کے انٹیلی جنس اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے گرفتاری، تشدد، قید اور بھاری سزاؤں کا خطرہ لاحق ہو جائے گا۔