Homeخبریںترکی نے شام میں اپنی فوجی اور لاجسٹک کمک میں مزید اضافہ...

ترکی نے شام میں اپنی فوجی اور لاجسٹک کمک میں مزید اضافہ کردیا

ترکی نے شام میں اپنی فوجی اور لاجسٹک کمک میں مزید اضافہ کردیا

ترکی (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسکنرپورٹس کے مطابق ترکی نے شام میں اپنی فوجی اور لاجسٹک کمک میں مزید اضافہ کردیا ہے، جس سے فوجیوں کی تعداد گیارہ ہزار پانچ سو سے تجاوز کر گئی

شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے سیرین آبزر ویٹری کے مطابق شام میں تعینات ترک فوجیوں کی تعداد گیارہ ہزار پانچ سو سے تجاوز کر گئی ہے، گذشتہ شب ترکی سے کفر سولین گذرگاہ سے مزید کمک شام پہنچائی گئی۔

ایک رپورٹ کے مطابق سرحدی گذرگاہ کفر لوسین سے ترکی کی فوجی گاڑیوں کا ایک قافلہ گذشتہ شب شام میں داخل ہوا۔ نئی فوجی کمک شام میں ترکی کے قائم کردہ سیف زون میں بھیجی گئی ہے

انسانی حقوق گروپ کے مطابق شام میں جنگ بندی کے بعد ترکی کی 4705 فوجی گاڑیاں شام میں داخل ہوچکی ہیں جن میں ہزاروں ترک فوجیوں کو شام میں لایا گیا ہے

رپورٹ کے مطابق رواں سال فروری کے بعد ترکی سے فوجی اور دیگر سامان سے لدے 8040 ٹرک شام میں داخل ہوئے۔ ان ٹرکوں پر ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں بھی شام لائی گئیں، جب کی شام میں تعینات ترک فوجیوں کی تعداد گیارہ ہزار پانچ سو سے تجاوز کرگئی ہے۔

Exit mobile version