سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںترکی نے کردوں کے خلاف تباہی کی تجریدی جنگ چھیڑ رکھی ہے...

ترکی نے کردوں کے خلاف تباہی کی تجریدی جنگ چھیڑ رکھی ہے : حیربیار مری

لندن ( ہمگام نیوز ) بلوچ رہنما اور فری بلوچستان مومنٹ کے سربراہ حیر بیار مری نے کردوں پر ترکی کی حالیہ جارحیت کے بارے میں سوشل میڈیا پر اپنے جاری کردہ تازہ بیان میں لکھا ہے کہ امریکہ کو اپنے اتحادیوں کو تنہا چھوڑنے کے بجائے انکے ساتھ ملکر چلنا چاہیے۔ بلوچ رہنما نے تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اکیسویں صدی کے شروع ہی سے ترکی نے کردوں کے خلاف تباہی کی تجریدی جنگ چھیڑ رکھی ہے، دنیا کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کردستان میں کردوں کی نسل کشی پر مبنی جارحیت کے خلاف آواز اٹھائیں، اسے ہرگز نظر انداز نہ کریں۔

بلوچ رہنما نے اپنی حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم یہ توقع نہیں کر رہے تھے کہ مڈل ایسٹ میں ٹرمپ کی انتظامیہ اپنے بہترین اتحادی کردوں کو ترک کرتے ہوئے اردغان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیگا۔ یہ ایک بہت ناقص انتخاب ہے، بلوچ رہنما نے مزید لکھا کہ اس عمل سے مستقبل میں ہونے والے اتحادی حلیفوں پر طویل مدتی منفی اثرات مرتب ہونگے۔

بلوچ رہنما حیربیارمری نے اپنے بیان میں ایران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب ایران مشرق وسطی میں اپنا دائرہ اثر بڑھا رہا ہے امریکہ اپنے حلیف کھو رہا ہے اور اپنے اتحادیوں سے منہ پھیر رہا ہے۔ بلوچ رہنما نے مزید لکھا کہ اپنے اتحادیوں کو چھوڑنے کی بجائے امریکہ کو چاہیے کہ وہ اپنے دوست اتحادیوں کو ساتھ لے کرچلے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز