استنبول(ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق شمالی عراق کے علاقے گارا میں کردش آزادی پسند تنظیم PKK کے 6 مزاحمت کاروں کو فضائی کارروائی کے ذریعے بے اثر کر دیا گیا۔

وزارت قومی دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ”دہشت گردوں کے لیے بھاگنے کی کوئی جگہ نہیں ہے، کہیں بھی ان کے لیے محفوظ نہیں ہے! شمالی عراق میں گارا علاقے میں تعین کردہ PKK کے 6 دہشت گردوں کو فضائی آپریشن کے ذریعے بے اثر کر دیا گیا ہے۔ ہماری کارروائیاں بغیر کسی سست روی کے جاری رہیں گی۔”

واضح رہے کہ قابض ہمیشہ مظلوم و محکوم کے جہد کاروں کو دہشت گرد قرار دیتا ہے ۔