تفتان(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی حکام نے مزید 36 غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا لیویزمطابق حکام نے بتایا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو ضلع چاغی کے قریب میرجاوہ تفتان راہداری گیٹ پر لیویز حکام کے حوالے کیا گیارپورٹ کے مطابق ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں 12 کا تعلق پنجاب، 18 کا سندھ، 5 کا خیبرپختونخوا اور ایک کا تعلق بلوچستان سے ہے ۔
حکام نے بتایا کہ ابتدائی پوچھ گچھ کے مطابق تارکین وطن بہتر معاشی ذرائع کی تلاش کے لیے قانونی دستاویزات کے بغیر ترکیہ اور یورپی ممالک پہنچنا چاہتے تھے، ان افراد کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیا ہے مزید بتایا کہ زیر حراست افراد کو مزید تفتیش کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیاخیال رہے کہ 13 مارچ ایرانی حکام نے 77 غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کو ضلع چاغی کے قریب میرجاوہ تفتان بارڈر کے ذریعے ملک بدر کیا تھااس سے قبل 19 فروری کو بھی ایرانی حکام نے ضلع چاغی کے قریب میرجاوہ تفتان سرحد سے مزید 85 غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کو ملک بدر کیا تھا۔