یکشنبه, اپریل 20, 2025
Homeخبریںتمبو:فائرنگ سے 3افراد ہلاک،کوئٹہ ایک لاش برآمد

تمبو:فائرنگ سے 3افراد ہلاک،کوئٹہ ایک لاش برآمد

کوئٹہ/ تمبو(ہمگام نیوز)بلوچستان کے علاقے تمبو میں نہر پکی کرنے والے مزدوروں پر دونامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے 3 مزدوروں کو قتل جبکہ1 کو زخمی کر کے فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تمبو کے علاقے گوٹھ شکر خان جتک میں واٹر مینجمنٹ انتظامیہ نہر پکی کروا رہی تھی جہاں پر مزدور کام کر رہے تھے منگل کی دو پہر موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلو م مسلح افراد نے نہر پکی کرنیوالے مزدوروں پر اندھادھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں3 مزدور کریم بخش سکنہ جیکب آباد، مجاہد چاچڑ،بشیر علی چاچڑ سکنہ سکھر موقع پر جاں بحق جبکہ منظوراحمد سکنہ ڈیرہ مراد جمالی شدید زخمی ہو گیا فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں اور زخمی کو ہسپتال پہنچا دیا لاشیں ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں مزید کا رروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے ۔

دریں ثناء کوئٹہ پولیس نے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سریاب پولیس نے قمبرانی روڈ کے علاقے میں ایک نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی جس سے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال پہنچا دیا گیا مقتول کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر نے کے بعد لاش وہاں پر پھینک دی جس کی شناخت داؤد خان کے نام سے کی گئی لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی

یہ بھی پڑھیں

فیچرز