چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںتمپ۔ نامعلوم افراد نے چھری کے وار سے ماں اور بیٹی کو...

تمپ۔ نامعلوم افراد نے چھری کے وار سے ماں اور بیٹی کو زخمی کردیا

تمپ (ہمگام نیوز)اطلاع کے مطابق گومازی کی رہائشی ماں اور بیٹی پر تیز دار آلہ سے وار کر انہیں شدید زخمی کردیا گیا ہے۔
مقامی لیویز نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے اسے شرم ناک قرار دیا، لیویز کے مطابق یہ دردناک واقعہ آج صبح پیش آیا ہے۔
مان اور بیٹی کو زخمی حالت میں مقامی ہسپتال لے جایا گیا، ان کے ہاتھوں، سر، چھرے پر چوٹین آئی ہیں، ڈاکٹر کے مطابق کچھ شدید نوعیت کی اندرونی چوٹین بھی ہیں جن کا علاج کیا جارہا ہے۔
لیویز کے مطابق واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم واقعہ کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔
یاد رہے کہ تحصیل تمپ میں اس سے قبل بھی خواتین پر تشدد اور قتل کے واقعات پیش آچکے ہیں۔
کچھ عرصہ قبل تمپ سٹی میں ایک واقعہ میں مسلح افراد نے سماجی کارکن عومر کریم کی والدہ کو قتل کردیا تھا۔
اسی طرح تمپ میں گھر میں بظاہر ڈکیتی کی واردات میں ایک خاتون کو چھری سے ہلاک کیا گیا تھا جبکہ اسی نوعیت کے ایک اور واقعہ میں گھر میں گھس کر مسلح افراد نے ایک خاتون کو شدید زخمی کیا۔
ان تمام واقعات میں ملوث ملزمان گرفتار نہیں کیے گئے یا کمزور کیس اوع دفعات کے سبب عدالتوں سے بری ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز