چهارشنبه, جون 18, 2025
Homeخبریںتمپ: قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں تین بلوچ فرزند اغوا

تمپ: قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں تین بلوچ فرزند اغوا

کیچ (ہمگام نیوز ) تمپ میں قابض پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست میں لیکر کیمپ منتقل کردیا۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کے شب قابض پاکستانی فورسز نے تحصیلِ تمپ میں آپریشن کرتے ہوئے گھروں میں چھاپہ مار کر وہاں موجود خواتین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور تین بلوچ فرزندوں کو حراست میں لیکر تمپ ایف سی کیمپ منتقل کردیا ۔

گرفتار افراد کی شناخت معیار ولد خان محمد ،اجمل ولد محمد بخش اور سجاد ولد شبیر کے نام سے ہوئی ہیں۔

دوسری جانب قابض فورسز نے تمپ کے مشہور گلوکار اللہ بخش تمپی کے گھر پر چھاپہ مار کر اس کے بیٹھے بالاچ کو گھر والوں کے سامنے شدید تشدد کرنے کے بعد گھسیٹ کر ایف سی کیمپ منتقل کردیا اور کچھ گھنٹوں بعد ان کو مردہ حالت میں رہا کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز