تمپ نظر آباد(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات 5 بجے قابض پاکستانی فورسز اور اس کے خفیہ ادارے 10گاڑیوں کے ساتھ تمپ کے علاقے نظر آباد میں بلوچ چادر و چاردیواری کی پائمالی کرتے ہوئے ناصر ولد پیر محمد کے گھر میں جارحیت کرکے چھاپہ مارا، جہاں بلوچ دشمن پاکستانی فورسز نے گھر کے خواتین اور معصوم بچوں پر بے رحمی سے تشدد کرکے خوف و ہراس پیھلانے کے بعد ان کے گھروں میں لوٹ مار کرکے قیمتی اشیاء وغیرہ چوری کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ مزید یہ کہ قابض پاکستانی فورسز نے ناصر ولد پیر محمد کو جبری طور پر اغوا کرکے انہیں فوجی کیمپ منتقل کردیا گیا ۔
واضع رہے پاکستان کے ریاستی مشینری اور اس کے ہمنوا میڈیا میں مسلسل یہ جھوٹا دعوی کیا جارہا ہے کہ جبری طور اغوا شدہ بلوچ فرزندان کی بازیابی ہورہی ہیں،لیکن اس کے برعکس دوسری جانب تیز رفتاری کے ساتھ بلوچستان کے طول و عرض میں بلوچ فرزندوں کی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری اغوا کاری کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے،جہاں مکران کے علاوہ تین روز قبل بولان شاہرگ، ہرنائی، کوئٹہ میں فوجی جارحیت کے نتیجے میں کئی بلوچ فرزندوں کو جبری طور اغوا کر کے فوجی کیمپ منتقل کیا گیا ہیں۔