کیچ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ تمپ پل آباد میں قابض پاکستانی فرنٹیئر کور( ایف سی ) کی کارندوں کی گھروں پر مارٹر گولے فائر کرنے کے باعث متعدد گولے گھروں پر گرگئے، ایک گھر پر گولہ گرنے سے ایک گھر کے دو بچے مرواہ بنت قادر اور انس ولد ابراھیم موقع پر شھید ہوگئے جب کہ سعیدہ زوجہ قادر شدید زخمی ہوگئی۔
واضح رہے یہ پہلا موقع نہیں اس سے قبل بھی بلوچستان کے دیگر علاقون کی طرح کیچ میں بھی قابض پاکستانی فورسز کی آبادیوں پر مارٹر گولے داغنےاور ڈرون حملوں میں خواتین بچوں سمیت متعدد افراد ھلاک اورزخمی ہوچکے ہیں ۔


