Homeخبریںتمپ کے نواحی علاقے بالیچاہ سے نو دن پہلے لاپتہ شخص...

تمپ کے نواحی علاقے بالیچاہ سے نو دن پہلے لاپتہ شخص کی لاش کنویں سے برآمد

تمپ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچ کے علاقے تمپ کے نواحی مقام بالیچاہ سے نو دن قبل لاپتہ شخص کی لاش کنویں سے برآمد ہوگئی ہے‫.

خاندانی زرائع کے مطابق تیس سالہ میردوست ولد داد محمد 28 مارچ کو گھر سے کسی کام کے لیے نکلا تاہم وہ واپس نہیں لوٹا اس کے بعد ان کی تلاش کے لیے خاندان نے بہت کوشش کی تاہم وہ کہیں نہیں ملا اور نا ان کے بارے میں کوئی معلومات ملی.گزشتہ شام اُسکے لاش ایک کنویں سے ملی جس کے سر اور ہاتھوں پر زخموں کے واضع نشانات تھے۔ میردوست اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا جو محنت مزدوری کرکے اپنی والدہ کا پیٹ پالتا تھا،

واقعہ کی اطلاع لیویز فورس کو بھی دی گئی۔

Exit mobile version