دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںتونسہ شریف اور گوادر سے 3 بلوچ نوجوان جبراّ لاپتہ

تونسہ شریف اور گوادر سے 3 بلوچ نوجوان جبراّ لاپتہ

شال (ہمگام نیوز) بلوچستان کے دو مختلف شہروں گوادر اور تونسہ شریف سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے تین بلوچ نوجواں کو اغواء کرکے اپنے جبری گمشدگی کا شکر بنایا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گوادر کے علاقے کلانچ میں بیلار کے مقام پر رات گئے تاریکی میں فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے مقامی آبادی پر دھاوا بول دیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق فورسز کے اہلکار رات کی تاریکی میں گھروں میں داخل ہوئے اور خواتین و بچوں کو ہراساں کرنے کے بعد دو بلوچ نوجوانوں کو اغواء کرکے جبراً گمشدہ کرگئے۔

مقامی لوگوں کے بقول جبراً گمشدگی کا شکار ہونے والے بلوچ نوجوانوں کی شناخت اعجاز ولد حاجی اسحاق اور بیبگر ولد بشام کے نام سے ہوئی ہے۔

علاہ ازیں تونسہ شریف سے بھی ایک نوجوان بلوچ طالب علم کو ریاستی خفیہ اداروں کے اہلکار اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے جنکی شناخت شعیب بزدار ولد خان محمد ساکن تونسہ شریف کے نام سے ہوئی ہے۔

شعیب بزدار بولان میڈیکل کالج کوئٹہ کے طالب ہیں جسے آج سہ پہر 3 بجے پاکستانی خفیہ اداروں کے نقاب پوش اہلکار سٹی فوڈ کے قریب سے اٹھاکر اپنے ساتھ لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز