کیچ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ
کولوائی بازار آبسر تربت سے دو کمسن طالبعلموں کو پندرہ دسمبر کو ایک ساتھ حراست میں لیئے جانے کے بعد لاپتہ کر دیا گیا ہے۔ لاپتہ ہونے والوں میں جماعت ہشتم کا طالبعلم نیک بخت حسین ولد غلام حسین شامل ہے جو 15 دسمبر 2025 کو گھر سے بازار میں واقع ایک کمپیوٹر سینٹر جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اسے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا،جبکہ دوسرے لاپتہ طالبعلم 14 سالہ صابر مجید
ولد عبدالمجید ہے جس کا تعلق سامی سے بتایا جاتا ہے اور وہ بھی کولوائی بازار کا رہائشی ہے۔
دونوں طالبعلموں کے بارے میں تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکے ہیں ،لاپتہ طالبعلموں کے اہلِخانہ نے ان کی سلامتی کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔


