تہران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 27 جنوری 2026 کو تہران کے علاقے پاکدشت میں عوامی احتجاجات کو کچلنے کے دوران ایک بلوچ شہری سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔
جاں بحق ہونے والے بلوچ شہری کی شناخت محمد پایبست سارانی ولد گل محمد کے نام سے ہوئی ہے، ان کا تعلق گاؤں دہدوست ہیرمند سے تھا۔
ذرائع کے مطابق مقتول کی میت کو شدید دباؤ اور قابض ایرانی فورسز اور خفیہ اداروں کی براہِ راست نگرانی میں، بغیر کسی عوامی جنازہ یا لواحقین کی موجودگی کے، سپردِ خاک کر دیا گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ محمد کی ہلاکت کے بعد قابض ایرانی فورسز اور خفیہ اداروں نے ان کی میت فوری طور پر اہلِ خانہ کے حوالے نہیں کی۔ اہلکاروں نے لاش کی حوالگی کے لیے دو شرائط پیش کی،
یا تو اہلِ خانہ مالی رقم ادا کریں، یا یہ بیان دیں کہ مقتول کا تعلق بسیج سے تھا۔














