تہران (ہمگام نیوز) رسانک نیوز کے مطابق گزشتہ ہفتے ایک بلوچ شہری کو کسی نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے سر پر کسی سخت چیز سے کئی بار وار کیا جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گیا۔
اس بلوچ شہری کی شناخت 36 سالہ یاسر زریزہی کبدانی ولد حمید ہے جو کہ دزاپ (زاہدان) سے تعلق رہائشی ہے اور تہران میں مزدوری کے لیئے رہائش اختیار کر چکا تھا ـ
واضح رہے کہ یاسر ایک سال قبل کام کی تلاش میں تہران گیا تھا اور اسپیئر پارٹس کے گودام میں سٹور کیپر کے طور پر کام کرتا تھا اور اس کی لاش گزشتہ ہفتے کی شام گودام کے مالک کو ملی تھی، جس کو تقریباً 12 گھنٹے بعد اس کی لاش ملی تھی۔ واضح رہے کہ فرانزک ڈاکٹر نے بھی مذکورہ تشدد اور قتل کی تصدیق کی ہے۔
خبر کی ترتیب کے لمحے تک قاتلوں کے محرک اور شناخت کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔