لندن( ہمگام نیوز ) فری بلوچستان موومنٹ برطانیہ برانچ نے 13 نومبر کو یوم بلوچ شہدا کی نسبت سے آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں ایف بی ایم کے انٹر نیشنل تمام برانچز کے اراکین اور مرکزی عہدیداروں نے شرکت کرکے اپنے شہدا کو یاد کیا ۔
اجلاس کا آغاز بلوچ قومی ترانہ سے کیا گیا اس کے بعد شہدا کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
اس آن لائن سیمینار میں ایف بی ایم نیشنل کونسل کے ممبران اور ایگزیکٹیو کونسل کے عہدیداروں نے بھی حصہ لیا ہے۔
جس میں امریکہ ، افغانستان،برطانیہ ، کینیڈا ، اور جرمنی سے اسپیکر شامل تھے۔
سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے عزیز بلوچ نے کہا کہ شہید میر محراب خان اور بلوچ خواتین بچوں و نوجوانوں سمیت ہزاروں دیگر شہدا نے بلوچ قومی آزادی کے لئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔
عمران بلوچ نے کہا کہ ہمارے دشمنوں نے ہمیں مختلف ممالک کے سرحدوں اور علاقوں میں تقسیم کر دیا ہے ، لیکن ہمیں یہ فراموش نہیں کرنا چاہئے کہ ہم بلوچ قوم ایک ملک کے مالک ہیں، جس کو حاصل کرنے کیلئے بلوچ شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے۔
پروگرام کے آخر میں گمشاد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ قومی غلامی کی اصل جڑ برطانوی سامراج ہی یے، جس نے بین القوامی اصولوں کو روندتے ہوئے بلوچ قوم کی مرضی ومنشاء کے برخلاف اس خطے میں اپنے اسٹریٹجک مفادات کو حاصل کرنے سوویت یونین کے توسیع پسندی کو روکنے کیلئے بلوچ وطن کو تین ممالک میں تقسیم کیا۔
انھوں نے اپنے خطاب کے آخر میں کہا آج بحیثیت قوم ہمیں اپنے شہدا کے جدوجہد آزادی کے طریق کار پر عمل پیرا ہوکر قومی نجات کے مقصد کو کسی بھی قیمت پر حاصل کرنا لازم بن چکا ہے۔