لندن (ہمگام نیوز) بلوچ قوم دوست رہنما اور فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ حیربیار مری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کی جانب سے کورونا وائیرس کے مریضوں کے علاج کے لئے حفاظتی آلات کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کے دوران ریاستی پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن اور لاٹھی چارج کے رد عمل میں قوم سے مخاطب ہوتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ امیر بلوچستان کے غریب بلوچ عوام ہمارے پاس کویت سے زیادہ تیل، جنوبی افریقہ سے زیادہ سونا اور دنیا کے سب سے بڑے کوئلے اور سونے کے ذخیرے موجود ہیں، لیکن ہمیں ہمارے نو آبادیات اور قابضین نے ایک لائحہ عمل کے طور پر منظم طریقے سے غریب اور پسماندہ رکھا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال سرزمین ہے لیکن بلوچ عوام اپنی ہی سرزمین پر نان شبینہ کا محتاج ہے۔ اس بدترین غربت اور پسماندگی کی بنیادی وجہ پاکستان اور ایران ہیں بلوچ وسائل پر قابض ہوکر ہمارے وسائل بڑی بے دردی سے لوٹ کر ملکی معیشت چلا رہے ہیں


