Homeخبریںجاشک اور بشکرد میں محکمہ ماحولیات کی عدم توجہ کے باعث جنگلی...

جاشک اور بشکرد میں محکمہ ماحولیات کی عدم توجہ کے باعث جنگلی حیات ناپید ہو رہی ہے

جاشک ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق حالیہ دنوں میں ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر جاشک اور بشکرد کئی علاقوں میں ماحولیاتی کارکنوں اور “نوگین ” اور “گشدان” کے پہاڑی علاقوں کے رہائشیوں کی کئی ویڈیوز اور تصاویر جاری کی گئی ہیں، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ علاقے میں جنگلی حیات کے بہت سے جانور بیمار ہو کر مر رہے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ اس معاملے میں محکمہ ماحولیات کی لاپرواہی اور عدم توجہ کی وجہ سے جانوروں میں اب یہ بیماری دوسرے علاقوں تک بھی پہنچ چکی ہے۔

محکمہ ماحولیات اور محکمہ ویٹرنری کے عمومی حکام کی خاموشی بدستور جاری ہے جس سے جنگلی حیات شدید خطرات سے دوچار ہے جبکہ مقامی لوگوں نے جنگلی حیات کو بچانے کے لیے تعاون کے لیے تیار رہنے کا اعلان کیا ہے۔

Exit mobile version