یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںجاشک: قابض ایرانی انٹلیجنس ایجنسیوں کے اہلکاروں کے ہاتھوں بلوچ شہری گرفتار...

جاشک: قابض ایرانی انٹلیجنس ایجنسیوں کے اہلکاروں کے ہاتھوں بلوچ شہری گرفتار ، غیر ملکیوں کے کیمپ میں منتقل

جاشک(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق دشتیاری سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ شہری کو قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کے انٹلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے جاشک سے گرفتار کرکے اسے غیر ملکیوں کے کیمپ میں منتقل کردیا گیا ۔

مزید اطلاع کے مطابق اس بلوچ شہری کے پاس ایرانی شناختی کارڈ ور دیگر دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے اسے گرفتار کرکے غیر ملکیوں کے کیمپ منتقل کر دیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق اس بلوچ شہری شناخت 47 انور جدگال ولد خان محمد ہے ساکن حسین زہی گاؤں دشتیاری ہے ۔

مزید ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے، ہفتہ کی شام انور کو جاشک شہر پارک سے آئی آر جی سی کی انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے گرفتار کیا کیونکہ اس کے پاس شناختی دستاویزات نہیں تھے اور اسے حراستی مرکز میں لے جایا گیا، جبکہ اگلے دن اسے غیر ملکیوں کے کیمپ میں منتقل کردیا گیا۔ جو کہ اسے الغدیر کیمپ میں افغانیوں کے ساتھ رکھ کر افغانستان یا پاکستانی زیر قبضہ بلوچستان میں ڈیورٹ کیا جائے گا ۔

 ذرائع نے مزید کہا کہ انور کے رشتہ دار الغدیر کیمپ میں اس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے گئے تھے، لیکن کیمپ کے اہلکاروں نے اس کے حوالے کرنے اور کیمپ میں اس کی موجودگی کی تردید کی، لیکن بندر عباس انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے تصدیق کی کہ اسے اس کیمپ میں منتقل کیا گیا ہے۔”

  ذرائع نے مزید کہا کہ انور ماہی گیری کی پیشہ سے وابستہ ہے جو جاشک شہر میں کام کرتا تھا اور کئی خاندانوں کا واحد کفیل ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز