یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںجامشورو :مسافر ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،

جامشورو :مسافر ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،

کوٹری ( ہمگام نیوز ) سندھ کے ضلع جامشورو میں کوٹری اسٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ریلوے حکام کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ سے کراچی جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔

تاہم اس حادثے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ریلوت حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو کے لیے عملے کو طلب کیا گیا ہے اور جلد ٹریک بحال کردیا جائے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے بعد کراچی کا مین ٹریک مکمل بند ہوگیا ہے اور مسافر ٹرینوں کی روانگی بند کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز