مند ( ہمگام نیوز ) 6 مئی 2019 کو پاکستانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بلوچ آباد مند سے قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء ہونے والے سلمان سلیم ولد خداداد کے اہلخانہ نے اپیل کی ہے کہ سلمان سلیم بے قصور ہے اُسے فوری طور پر بازیاب کیا کائے۔
اہلخانہ نے مزید کہا کہ اگر ان پر کوئی الزام عائد ہے تو اُسے ریاست کی ہی عدالتوں میں پیش کرکے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں،
اس طرح کسی کو بغیر کسی جُرم کے قیدخانوں میں رکھنا انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے۔
سلمان سلیم کے اہلخانہ نے مُلکی اور غیرملکی انسانی حقوق کے علمبرداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سلمان سلیم سمیت تمام بلوچ مغوی افراد کی بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کرکے انسان دوستی کا ثبوت دیں۔