یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںجبری طور پر اغواء کیے گئے بلوچ نوجوان راشد بادینی کو بازیاب...

جبری طور پر اغواء کیے گئے بلوچ نوجوان راشد بادینی کو بازیاب کیا جائے: لواحقین کی اپیل

 

نوشکی(ہمگام نیوز) 4 اپریل 2015 کو نوشکی سے جبری طور پر اغواء کیے گئے نوجوان راشد بادینی ولد خلیفہ لعل محمد کے لواحقین کا ان کی بازیابی کیلئے حکومت اور ملکی اداروں سے اپیل کی ہے۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ 5 سال پہلے 4 اپریل 2015 کو پاکستانی فورسز نے راشد بادینی کو نوشکی سے جبری طور پر اغواء کیا تھا، جو ابھی تک منظر عام پر نہ ہو لائے جاسکے، ہم حکومت اور ملکی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ راشد بادینی کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔

واضح رہے پاکستانی ریاست کے اپنے ہی بنائے ہوئے قانون میں شہریوں کے حقوق درج ہیں۔جس میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے کہ کسی فرد پر جرم ثابت نہ ہونے تک اسے قید رکھنا اور اس پر تشدد کرنا آئین کے آرٹیکل 10 اے کے منافی ہے کیونکہ آئین کے مطابق ریاست کے ہر فرد کو اپنی زندگی آزادی سے گزارنے کا حق حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز