کوئٹہ (ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کا احتجاجی کیمپ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 5892ویں روز بھی جاری رہا۔ آج رحیمہ بی بی نے احتجاجی کیمپ میں آکر اپنے شوہر صدام حسین کرد ولد عبدالرحیم کی جبری گمشدگی کی تفصیلات تنظیم کو فراہم کیں۔
رحیمہ بی بی کے مطابق، 18 اور 19 جولائی کی درمیانی شب ان کے شوہر کو سی ٹی ڈی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے کلی حبیب فیض آباد کوئٹہ سے ان کے سامنے بغیر وارنٹ کے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ کیچی بیگ تھانے میں شکایت کے باوجود ایس ایچ او نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کیا، جس سے ان کا خاندان شدید ذہنی اذیت کا شکار ہے۔
وی بی ایم پی نے رحیمہ بی بی کو یقین دہانی کرائی کہ صدام حسین کا کیس لاپتہ افراد کمیشن اور متعلقہ حکام تک پہنچایا جائے گا اور ان کی بازیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر صدام حسین پر کوئی الزام ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے، اور اگر بےگناہ ہے تو فوری طور پر رہا کیا جائے تاکہ لواحقین کو درپیش کرب ختم ہو















