شنبه, سپتمبر 21, 2024
Homeخبریںجبری گمشدگیاں ظالمانہ عمل ہے: ایمنسٹی

جبری گمشدگیاں ظالمانہ عمل ہے: ایمنسٹی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) ایمنسٹی انٹرنیشنل جنوبی ایشیاء کے دفتر نے جبراً گمشدگی کا شکار میر تاج محمد سرپرہ کی گمشدگی کی تاریخ اور انکی بیوی کی ایک خط ظاہر کردی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشل جنوبی ایشیاء کے دفتر نے اپنے ٹوئٹس میں کہا ہے کہ جبری گمشدگیاں ظالمانہ عمل ہے۔

ٹوئٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں جبری گمشدگیوں نے سینکڑوں خاندانوں کو ناقابلِ تلافی تکلیف دی ہے۔

ٹوئٹس کے مطابق پاکستان کو جبری گمشدگیوں اور خفیہ من مانی حراستوں کا سلسلہ ختم کر دینا چاہیے۔

ٹوئٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی حکام کو فوری طور پر اور غیر مشروط طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کے گھر والوں کو انکے بارے میں بتانا چاہیے۔

ٹوئٹس میں 19 جولائی 2020 کو لاپتہ لاپتہ ہونے والے میر تاج محمد سرپرہ کی گمشدگی کی تاریخ بھی ظاہر کی گئی ہے۔

اسکے علاوہ ٹوئٹس میں جبراً گمشدگی کا شکار میر تاج محمد سرپرہ کی بیوی صالحہ مری کی ایک خط شائع کی گئی ہے جس میں انکی بیوی اپنے شوہر کے ساتھ چند یادگار لمحات کا ذکر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز