یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںجب ذاتی احکامات کونسل کی جگہ لے لیتے ہیں تو یہ آمریت...

جب ذاتی احکامات کونسل کی جگہ لے لیتے ہیں تو یہ آمریت بن جاتی ہے۔ مولوی عبدالحمید اسماعیل زئی

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج بروز جمعہ 21 جولائی 2023 کو بلوچ جمہوریت پسند عالم دین اور مکی مسجد زاہدان کے پیش امام مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی نے اپنے جمعہ کے خطبہ کے دوران تقریر کرتے ہوئے ایک بار پھر متنبہ کرتے ہوئے جمہوری کونسل کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ اگر کونسل کے فیصلوں کی جگہ ذاتی احکام نے لے لی تو یہ آمریت بن جائے گی۔

 مولوی عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ کے خطبات میں تیسرے شیعہ امام کی بغاوت کے تاریخی واقعہ کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ بغاوت اسلامی خلفاء کی طرز حکمرانی کی وجہ سے ہوئی تھی۔

 ایران کی پالیسیوں پر بارہا تنقید کرنے والے مولوی عبدالحمید نے خبردار کیا کہ “اسلامی حکومت” اس وقت موزوں ہے جب اس میں “انصاف” کا نفاذ ہو۔

 مولوی عبدالحمید نے بھی ایک بار پھر ایران کی خراب اقتصادی صورتحال اور یونین اور مزدوروں کے احتجاج کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ایران کی معیشت اس وقت بحران کا شکار ہے اور تمام طبقات کے لوگ اس بحران سے دوچار ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے مسائل کی جڑ سیاسی ہے اور جب تک ملکی اور خارجہ پالیسیاں تبدیل نہیں ہوتی ایران کی معیشت بحران سے نہیں نکلے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز