برلن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق مغربی جرمنی میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مغربی جرمنی میں شدید طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 50 سے زائد لاپتہ ہوگئے جب کہ سیلابی صورتحال کے باعث کئی گھر بھی منہدم ہوگئے ہیں۔
جرمن پولیس کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ گھروں کی چھتوں پر اب بھی متعدد افراد موجود ہیں جنہیں ریسکیو کرنا باقی ہے۔
مواصلاتی اور سڑکوں کا نظام مکمل درہم برہم ہے جب کہ سیلاب کی وجہ سے متعدد دیہاتوں کا رابطہ شہروں سے منقطع ہوگیا ہے۔