جمعه, نوومبر 1, 2024
Homeخبریںجلیلہ حیدر نے تادمِ مرگ بھوک ہڑتال ختم کر دی

جلیلہ حیدر نے تادمِ مرگ بھوک ہڑتال ختم کر دی

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) کوئٹہ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والی حقوقِ انسانی کی کارکن جلیلہ حیدر نے قابض پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے بعد ‘تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی’ پر اپنی تادمِ مرگ بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات کے بعد ایڈووکیٹ جلیلہ کے ساتھی اور انسانی حقوق کے کارکن ناصر جمالی نے کہا کہ جنرل باجوہ نے ملاقات کے دوران ان کے ’تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی‘ کروائی ہے، جس کے بعد انھوں نے اپنا احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل جلیلہ حیدر نے کہا تھا کہ جب تک پاکستان فوج کے سربراہ ان کے کیمپ میں نہیں آئیں گے تب تک ان کی تادمِ مرگ بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔ تاہم دو مئی کو رات تین بجے کے قریب پاکستان کے وزیرِ داخلہ احسن اقبال جلیلہ حیدر کے کیمپ میں پہنچے اور انھیں اپنے ساتھ جنرل باجوہ سے ملوانے لے گئے۔

احسن اقبال نے جلیلہ حیدر اور ان کے ساتھ دھرنے پر بیٹھی ٹارگٹ کلنگ سے متاثرہ دوسری خواتین سے مذاکرات کیے جس کے بعد انھیں نے ان خواتین کو جوس پلا کر ان کی بھوک ہڑتال ختم کروائی اور انھیں اپنے ساتھ لے کر پاکستانی آرمی چیف سے ملاقات کروانے کے لیے کوئٹہ چھاؤنی لےگئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز