دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeانٹرنشنلجمعہ خونین کی دوسری برسی کے موقع پر ناروے میں بسنے والے...

جمعہ خونین کی دوسری برسی کے موقع پر ناروے میں بسنے والے بلوچ کمیٹی کا مظاہرہ اور اجتماعات کا انعقاد

اوسلو(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز اتوار کو زاہدان کے خونی جمعہ کی دوسری برسی کے موقع پر ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ملک کی پارلیمنٹ کے سامنے ناروے میں مقیم بلوچ کمیٹی نے مظاہرے کرکے شہدائے دزاپ کی فیملی کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔

  حاضرین کو خوش آمدید کہنے کے بعد تقریب کا آغاز زاہدان اور خاش کے خونی جمعہ کے شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی سے ہوا اور حاضرین میں سے ایک نے تلاوت کی ۔

  اس کے بعد ان جمعہ خونین شہدا کے نام لاؤڈ سپیکر کے ذریعے بتائے گئے اور پھر قومی ترانہ “ما چکیں بلوچانی” کا گیت گایا گیا، اس کے بعد دیگر انقلابی ترانے بھی سنائے گئے۔

  اس مظاہرے میں بلوچستان پیپلز پارٹی، کردستان ڈیموکریٹک پارٹی آف ایران، پاژک آرگنائزیشن اور یارسان ڈیموکریٹک آرگنائزیشن ان جماعتوں اور تنظیموں کے نمائندوں کی طرف سے ہر ایک نے اپنی تقریر پڑھی اور اس تقریب کی تیاری اور انعقاد میں بلوچستان پیپلز پارٹی کے کردار کو سراہا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز