سه شنبه, دسمبر 24, 2024
Homeخبریںجنرل ماٹس امریکی وزیر دفاع مقرر۔

جنرل ماٹس امریکی وزیر دفاع مقرر۔

واشنگٹن(ہمگام نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل ماٹس کو اپنا وزیر دفاع مقرر کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اسکا اعلان اوہائیو میں اپنے حامیوں سے خطاب کے دوران کیا اور ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل ماٹس کو جنگ عظیم دوئم کے جنرل پیٹن سے تشبیہ دی۔ واضح رہے وہ ایران کو مشرقِ وسطیٰ کے امن و استحکام کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہیں۔ نامزد وزیرِ دفاع جنرل ماٹس کی عمر 66 برس ہے اور وہ ریٹائرڈ میرین کمانڈر ہیں۔ انھوں نے نہ 1991 میں خلیج کی جنگ اور سنہ 2001 میں جنوبی افغانستان میں ٹاسک فورس کی کمانڈ کی۔ انھوں نے سنہ 2003 میں عراق میں ہونے والے حملے میں بھی حصہ لیا اور خصوصاً اسی سال کے آخر میں ہونے والی جنگِ فلوجہ میں بھی حصہ لیا۔سنہ 2013 میں وہ اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے۔. وہ ایران کے نیؤکلیر ڈیل کے مخالف تھے اور اوباما کی پالیسوں کے بھی خلاف تھے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز