جنوبی سوڈان کی آزادی کے بعد زیادہ تر امکانات ہیں کہ فلسطین اگلا آزاد ملک کے طور ابھرے گی
برسلز: (ہمگام نیوز) ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ ان کا ملک آئرلینڈ، مالٹا اور سلووینیا کے رہنماؤں کے ساتھ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے پہلا قدم اٹھانے پر متفق ہوگیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار سانچیز نے برسلز میں یورپی کونسل کے اجلاس کے بعد کیا۔
جہاں تک سپین کا تعلق ہے سانچیز کو توقع ہے کہ گزشتہ برس شروع ہونے والے موجودہ چار سالہ قانون سازی کے دور میں ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیا جائے گا۔
سانچیز نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ جمعہ کی صبح یورپی کونسل کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ایک اجلاس میں آئرلینڈ، مالٹا اور سلووینیا کے رہنماؤں کے ساتھ اس معاہدے پر پہنچے ہیں۔
ملاقات کے بعد آئرلینڈ کی طرف سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ’ہم اس بات پر متفق ہیں کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے حصول کا واحد راستہ دو ریاستی حل کو نافذ کرنا ہے۔ اس حل کے تحت اسرائیل اور فلسطینی ریاستیں امن و استحکام اور سکیورٹی کے ساتھ شانہ بشانہ رہیں۔
عرب ملکوں اور یورپی یونین نے نومبر میں سپین میں ایک اجلاس کے دوران اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ دو ریاستی حل ہی فلسطین اسرائیل تنازع کا واحد حل ہے۔ 1988 سے اقوام متحدہ کے 193 میں سے 139 ملکوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیا ہے۔