یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںجنوبی کوریا:لانگ مارچ کے شرکاء آج آٹھویں روز سیول پہنچ گئے

جنوبی کوریا:لانگ مارچ کے شرکاء آج آٹھویں روز سیول پہنچ گئے

جنوبی کوریا(ہمگام نیوز) جنوبی کوریامیں بلوچ آزادی پسندوں کے لانگ مارچ کے شرکاء نصیر بلوچ کی قیادت میں آج آٹھویں روز Anayng شہر سے صبح روانہ ہوکر 45 کلومیٹر کی مسافت طے کرکے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول پہنچ گئے ہیں۔ سیول شہر کے مختلف شاہراہوں پر انہوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کو بلوچستان پر پاکستانی جبری قبضہ گیریت، بلوچستان میں بلوچ آبادیوں پر پاکستانی فورسز کی زمینی و فضائی بربریت، بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور بلوچ قومی تحریک سے متعلق آگاہی دی۔ ان کا قافلہ سیول سٹیشن پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ کل 4 اپریل بروز سوموار کو بلوچ آزادی پسندوں کے لانگ مارچ کے شرکاء مزید 3 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے 10 بجے سے 12 بجے تک UNHRO اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کے دفتروں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ اور یادداشت پیش کریں گے۔ ازاں بعد یہ مظاہرہ اختتام پذیر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز