لندن : (ہمگام نیوز) ایک رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر کیتھ ڈیئر، ایک سابق RAF انٹیلی جنس افسر اور وزیر اعظم کے قومی سلامتی، سائنس اور ٹیکنالوجی کے سابق مشیر، نے دلیل دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی عوام کے لیے یہ سمجھنا ضروری ہوگا کہ کسی بھی غیر متوقع تنازعات کے لیے اپنے آپ کو جنگ کے منصوبے کیلئے تیار کرنا ہوگا۔

زرائع کے مطابق برطانوی حکومت کے پاس تنازعات کے نئے خطرات کے باوجود برطانیہ کے دفاع یا اس کے لوگوں اور صنعت کو جنگ میں متحرک کرنے کا کوئی قومی منصوبہ نہیں ،

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ برطانوی حکام اب ایک کراس گورنمنٹ “قومی دفاعی منصوبہ” تیار کرنا شروع کر رہے ہیں، یہ انکشاف بہت جلد متوقع ہوسکتا ہے ،

یاد رہے کہ روس یوکرین جنگ کی وجہ سے برطانیہ اور روس کے درمیان کئی تنازعات نے جنم لیا ، جو جنگ کی صورت میں رونما ہو سکتے ہیں