ہمگام نیوز ڈیسک:یورپی یونین کی کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس کے مطابق 21 جولائی دنیا میں اب تک کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا، کیونکہ بحیرہ روم کے بہت سے حصوں کو جنگل کی آگ کے شدید خطرات کا سامنا رہا ہے۔

یورپی یونین کی کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق اتوار کو زمین پر سب سے زیادہ اوسط درجہ حرارت ریکارڈ کی گئی جو ایک سال قبل کے ریکارڈ سے تجاوز کر گئی۔

عالمی اوسط درجہ حرارت پہلے ہی 12 ماہ سے موسمیاتی حد کو چھو چکا ہے یا اس سے تجاوز کر چکا ہے، جس سے گلوبل وارمنگ کو قبل از صنعتی دور سے 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کے چیلنج کی نشاندہی ہوتی ہے۔ آب و ہوا کی تبدیلی گرمی کی لہروں کی تعدد اور شدت میں اضافہ کر رہی ہے ، جس سے سیلاب سے جنگلکی آگ تک شدید موسمی واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

گلوبل وارمنگ کی وجہ سے جنوبی یورپ میں شدید گرمی پڑ رہی ہے اور یونان میں گزشتہ دو ہفتوں سے درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر چکی ہے۔ یہ جنگل کی آگ کے خطرے کو ٹربو چارج کرنے کے مترادف ہے۔