دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںجو بائیڈن نے صدر بننے سے پہلے نئ عبوری ویب سائٹ "بلٹ...

جو بائیڈن نے صدر بننے سے پہلے نئ عبوری ویب سائٹ “بلٹ بیک بیٹر” شروع کر دیا۔

 

واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈسک رپورٹس کے مطابق امریکہ کے صدارتی انتخاب میں جب کوئی امیدوار کامیاب ہو جاتا ہے تو اسے ایک عبوری ٹیم تشکیل دینے کی ضرورت ہوتی ہے تا کہ جنوری میں وہ صدر کا آفس سنبھالنے کے لیے تیار ہو سکے۔

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ موجود انتخاب میں اب تک کسی امیدوار کو فاتح قرار نہیں دیا گیا ہے لیکن دونوں امیدواروں کا کہنا ہے کہ وہ جیت رہے ہیں۔ دونوں ہی اپنا ایک ایسا بیانیہ سامنے لانا چاہتے ہیں کہ مقابلے کی سمت ان کے حق میں ہو جائے۔

اب جو بائیڈن نے اپنی ایک عبوری ویب سائٹ شروع کی ہے جس کا نام ہے ’بہتری کی تعمیر نو‘ بلٹ بیک بیٹر۔ ویب سائٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کو کئی سنگین بحرانوں کا سامنا ہے جن میں کورونا وائرس کی وباء معاشی تنزلی، آب و ہوا میں تبدیلی اور نسلی بنیادوں پر ناانصافی جیسے مسائل شامل ہیں۔

اس عبوری ویب سائٹ کے مطابق عبوری ٹیم ابھی سے کام کرنا شروع کر رہی ہے تا کہ صدر کا آفس سنبھالنے کے پہلے روز ہی سے ان بحرانوں کا مقابلہ شروع کر دیا جائے۔

بدھ کو جو بائیڈن نے آب و ہوا میں تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے میں امریکہ کو دوبارہ شامل کرنے کے اپنے عزم کو دھرایا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز