دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںجھاو میں پاکستانی فوج کی جارحانہ نقل وعمل،فائرنگ سے ایک شخص...

جھاو میں پاکستانی فوج کی جارحانہ نقل وعمل،فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

جھاؤ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے جھاو میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ۔تفصیلات کے مطابق ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔آمدہ اطلاعات کے مطابق نوندڑہ جلونٹی کے رہائشی طاہر ولد خان محمد مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے ۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص کی ہلاکت کے بعد پاکستانی فوج نے نوندڑہ کے گرد نواع کا سخت محاصرہ کر کے گھر گھر سر چ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ تحصیل جھاؤ کے مختلف علاقوں میں پاکستانی زمینی فوج کی بڑی تعداد میں آمد کے ساتھ کل پیر کے روز دن بھر گن شپ ہیلی کاپٹروں نے پہاڑی علاقوں پر نیچی پروازیں کرنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق پاکستانی زمینی فوج ،فضائیہ کی مدد سے ایک سخت آپریشن کی تیاری کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز