یکشنبه, اکتوبر 27, 2024
Homeخبریںجیش العدل نے گوہرکوہ میں قابض ایرانی فورسز کے دس اہلکاروں کی...

جیش العدل نے گوہرکوہ میں قابض ایرانی فورسز کے دس اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کر لی

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج بروز ہفتہ کو گوہرکوہ میں قابض ایرانی فورسز کی دو گاڑیوں پر حملہ کرکے دس اہلکاروں کی ہلاکت کی زمہ داری جیش العدل نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ “آج دوپہر کو گوہرکوہ کے داخلی راستے پر ایرانی فورسز کی دو گاڑیوں پر حملے کرکے گاڑیوں میں سوار تمام اہلکاروں کو ہلاک کر دیا اور دونوں گاڑیاں تباہ ہر دئیے ۔

مزید رپورٹ کے مطابق اس حملے دس اہلکاروں کی نام ایرانی میڈیا میں شائع ہوگئے ہیں جن کے نام درج ذیل ہیں ۔

1. کیپٹن نعمت اللہ نوری، ساکن زابل

 2. مہدی فروشانی ساکن شہر خمینی

 3. صالح نوربخش حبیب آبادی ساکن اصفہان

 4. پویا صالحی یلمہ علی آبادی ساکن مبارکہ

 5. تھرڈ لیفٹیننٹ ایمان درویشی، ساکن کلالہ

 6. علیرضا آقاجانی امیرہندہ ساکن لاہیجہ

 7. تھرڈ لیفٹیننٹ مہدی خموشی علی آبادی، ساکن مشہد

 8. علیرضا علی زادہ ساکن شیراز

 9. ہادی زراع باغبیدی، ساکن یزد

 10.پویا رحمت طلب ضیابری ساکن رشت

ذرائع کے مطابق اس سے پہلے ایران کے ذرائع ابلاغ نے گوہرکوہ کے علاقے میں دس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ نے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم مقر

ر کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز