گوادر ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے جیوانی میں اج مسلح افراد نے پاکستانی فورسز پر حملہ کیا تھا ۔
جیوانی حملوں میں زخمی ہونے والے اہلکاروں میں سے ایک چل بسا دوسرے کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
ذرائع کے مطابق حملہ پاکستانی فورسز کی موٹر سائیکل گشتی ٹیم پر ہوا تھا ۔
حملے میں فورسز کے دو اہلکاروں کی زخمی اور ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئے ہیں، ذرائع کے مطابق حملے کے بعد زخمیوں کو مقامی سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ایک اہلکار زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا زرائع کے ہسپتال فورسز کے گھیراؤ میں ہے۔
علاوہ ازیں حملے کے بعد پاکستانی فورسز نے جیوانی سمیت منسلک علاقوں میں مرکزی شاہراہوں سمیت اکثر راستوں پر ناکہ بندی کرکھی ہے۔ کہیں مقامات بلخصوص شاہراہوں پر مسافروں کی بڑی تعداد کو گھنٹوں سے روکھے رکھا ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ لوگوں کو روک کر چیکنگ اور تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ چند دن قبل بھی جیوانی کے علاقے دران کے مقام پر پاکستانی کوسٹ گارڈ پر کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 6 اہلکار ہلاک ہوئے تھے، جسکی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے قبول کی تھی۔
مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔