جمعه, نوومبر 22, 2024
Homeخبریںجیوانی کی سمندری سے نایاب آرہ مچھلی ماہی گیروں کےجال میں آنے...

جیوانی کی سمندری سے نایاب آرہ مچھلی ماہی گیروں کےجال میں آنے کا انکشاف ہواہے

جیوانی (ہمگام نیوز) ورلڈ وائلڈ لائف فیڈریشن (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے مطابق 29 اکتوبر کو جیوانی کے ساحل پرماہی گیروں نےنایاب نسل کی آرہ مچھلی کے جال میں آنے کی اطلاع دی گئی
آرہ مچھلی کی دریافت اس بات کی عکاس ہے کہ یہ نایاب مچھلی اب بھی بلوچستان کے سمندری علاقوں میں پائی جاتی ہے، آرہ مچھلی نایاب آبی حیات ہے،اسکی نسل پچھلے کئی برسوں سے معدومیت کے خطرے سے دوچارہے۔

ماہرین کا مطابق کہ پچھلے دس برسوں میں اس نایاب آرہ مچھلی کی موجودگی کے صرف 3 شواہد سامنے آئے ہیں، سنہ1950 سے پلاسٹک کے جالوں کے استعمال کےباعث دیگر نایاب آبی حیات سمیت آرہ مچھلی کی نسل معدومیت کا شکار ہوگئی ہے،
اس سے پہلے 8 برس قبل 2013 میں دریائے سندھ کے کریک پرماہی گیروں نے آرہ مچھلی کے جال میں پھنسنے کی اطلاع دی تھی۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تکنیکی مشیر کے مطابق کہ عالمی قوانین کے تحت سندھ اور بلوچستان کی میں 2016 سے آرہ مچھلی کےشکار اورتجارت پر مکمل پابندی عائد ہے ‫

یہ بھی پڑھیں

فیچرز