جیونی (ہمگام نیوز): اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے جیوانی کے علاقے رُبر میں دو مختلف گھروں پر چھاپے مار کر دو ماہی گیروں کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
ان میں سے پہلے شخص کی شناخت پیری عصاء ولد عصا کے نام سے ہوئی ہے، جو پیشے کے لحاظ سے ماہی گیر ہیں اور جیوانی رُبر کے رہائشی ہیں۔ انہیں 6 جنوری 2026 کو ان کے گھر سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔
دوسرے شخص کی شناخت شاہ بخش ولد عمر کے نام سے ہوئی ہے، جو بھی پیشے کے لحاظ سے ماہی گیر ہیں اور جیوانی رُبر کے رہائشی ہیں۔ انہیں 7 جنوری 2026 کو ان کے گھر سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گزشتہ ماہ سے جیوانی اور اس کے گرد و نواح میں متعدد افراد جبری طور پر لاپتہ ہو چکے ہیں۔


