کوئٹہ (ھمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ کہا ہے کہ آج بمورخہ 22 فروری کو صبح 8 بجے ہمارے سرمچاروں نے جیوانی کے علاقے پانوان میں گوادر جانے والی مرکزی شاہراہ پر قابض پاکستانی ایف سی کے ایک قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔
قافلے میں شامل ایف سی کی ایک گاڑی حملے کی زد میں آگئی جس میں سوار پانچ اہلکاروں میں سے تین اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
ہمارے سرمچاروں نے قابض فورسز کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ جیوانی ھور میں قائم ایف سی ہیڈکوارٹر سے گوادر کی جانب جا رہے تھے۔
حملے کے فوراً بعد دشمن فورسز نے حواس باختہ ہوکر پانوان اور قریبی علاقوں میں جارحیت کا آغاز کیا اور اس سلسلے میں چند نہتے اور بے گناہ افراد کو اغواء کرکے لاپتہ کردیا۔
ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔
ھمگام ٹیلیگرام چینل
https://t.me/+tr1VNQc-g94zMDgy