جیونی(ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے 5 دسمبر دوپہر 12 بجے ہمارے سرمچاروں نے جیونی میں قائم بندری کوسٹ گارڈ کے مرکزی کیمپ کے احاطے میں ڈیزل سے بھری ہوئی گاڑیوں پر حملہ کیا جسکے نتیجے میں کیمپ کے اندر آگ لگ گئی۔ سرمچاروں نے حملہ اس وقت کیا جب کوسٹ گارڈ کی سہولتکاری کیلئے استعمال ہونے والی گاڑیاں مقامی بلوچوں سے جبراً ضبط شدہ ڈیزل جیونی کیمپ سے کوسٹ گارڈ کے بندری کیمپ میں منتقل کرچکے تھے۔
بلوچ لبریشن آرمی تمام مقامی بلوچ ڈرائیورز کو سختی کے ساتھ تنبیہ کرتی ہے کہ تیل کے کاروبار سے منسلک بلوچ تاجروں کی استحصال میں کوسٹ گارڈ کا آلہ کار نہ بنیں۔ اس امر میں کوئی بھی مقامی یا غیرمقامی شخص کوسٹ گارڈ یا دیگر قابض فورسز کیلئے کسی بھی طرح کے سہولتکاری میں پایا گیا، وہ برائے راست ہمارے نشانے پر ہوگا۔


