شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںحب؛ ٹریفک حادثے میں دو افراد جانبحق، ایک زخمی اور ایک لاش...

حب؛ ٹریفک حادثے میں دو افراد جانبحق، ایک زخمی اور ایک لاش برآمد

حب ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق حب پہل میں سندھ بلوچستان موچکو پولیس اسٹیشن ءِ
کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو مزدور جانبحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوئے ـ
حادثے میں سراج الدین خان اور امیربخش نامی دو مزدور شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ احمد نامی ایک شخص شدید زخمی ہیں جنہیں فوری طبی امداد دینے کے لیئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ـ
واضح رہے کہ موچکو پولیس اسٹیشن حب تا کراچی شاہراہ پر واقع ہے جہاں گاڑیوں کو روک بھتہ لیا جاتا ہے اسی لیئے اس شاہراہ پر گاڑیاں بھتہ سے بچنے کے لیئے تیز رفتاری سے چلائی جاتی ہیں ـ
اسی طرح جمعہ کے روچ حب کے ریسٹ ہاؤس کے قریب بائی پاس سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جنہیں شناخت کے لیئے ہسپتال لے جایا گیا ہے ـ

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز