سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںحب: بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ریلی میں ریاستی سازش بے نقاب، MI...

حب: بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ریلی میں ریاستی سازش بے نقاب، MI کے دو کارندے اسلحہ سمیت گرفتار

حب:(ہمگام نیوز) ریاست اپنی بدنام زمانہ پالیسیوں میں ایک بار پھر ناکام ہوگئی۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کی حب میں منعقدہ ریلی میں ریاستی ایجنسی MI کے دو کارندے اسلحے سمیت پکڑے گئے۔ دونوں افراد صحافی کے بھیس میں ریلی کے اندر داخل ہوئے، تاہم BYC کے منتظمین نے ان کی مشکوک حرکات کو بھانپتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔

گرفتار افراد سے پستول اور کارتوس برآمد کیے گئے۔ مزید تفتیش کے دوران ان کی شناخت ناصر ولد غلام محمد، رہائشی نوکنڈی، اور محمد قوم ساسولی، رہائشی دالبندین، کے طور پر ہوئی۔ انکشاف ہوا کہ دونوں کا تعلق ریاستی ایجنسی MI سے ہے اور انہیں ریلی میں موجود بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں پر حملہ کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔

 نام نہاد ریاست کی جانب سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے متوقع قومی اجتماع کو سبوتاژ کرنے اور ناکام بنانے کے لیے یہ سازش کی گئی، لیکن BYC کے چاق و چوبند انتظامات نے اس سازش کو ناکام بنا دیا۔ BYC نے ریاست کی ان حرکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے بلوچ عوام کے حوصلے کمزور نہیں کیے جا سکتے۔

ریاستی اداروں کی جانب سے مسلسل ایسی سازشوں کا سلسلہ بلوچ عوام کو ان کے حقوق کے مطالبے سے باز رکھنے کے لیے کیا جا رہا ہے، تاہم BYC نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جدوجہد جاری رہ

ے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز