Homeخبریںحب : حاجی صلاح الدین زہری کے گھر پر دستی بم حملہ...

حب : حاجی صلاح الدین زہری کے گھر پر دستی بم حملہ 5 افراد زخمی

حب: حاجی صلاح الدین زہری کے گھر پر دستی بم حملہ 5 افراد زخمی

لسبیلہ ( ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع حب میں ایک شخص کے گھر پر دستی بم حملے سے خواتین اور بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں

اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات بلوچستان کے ضلع حب چوکی میں نامعلوم مسلح افراد نے حاجی صلاح الدین زہری کے گھر پر دستی بم حملہ کردیا جس سے گھر والوں کو جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔

پولیس زرائع کے مطابق رات گئے حب میں سٹی ہوٹل کے قریب واقع قبائلی شخصیت حاجی صلاح الدین زہری کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کر کے گھر میں موجود خواتین اور بچوں سمیت پانچ افراد کو زخمی کر دیا جنکو کراچی منتقل کر دیا گیا

واقعہ کے فورا بعد حب پولیسں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ کر شوائد اکھٹے کیے اور مزید تحقیقات شروع کر دیں تاہم زرائع کے مطابق حملے کے وقت حاجی صلاح الدین زہری گھر پر موجود نہیں تھے۔

وقع کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے جب کہ پولیس نے علاقے میں ناقہ بندی کرکے تلاش شروع کردی ہے ۔

Exit mobile version