دوشنبه, مارچ 3, 2025
Homeخبریںحب خواتین پر فائرنگ گرفتاری کیخلاف3 مارچ کو شہر بھر میں مکمل...

حب خواتین پر فائرنگ گرفتاری کیخلاف3 مارچ کو شہر بھر میں مکمل ہڑتال کاروباری مراکز بند رہیں گے۔ بی وائی سی کا اعلان

حب ( ہمگام نیوز ) بلوچ یکجہتی کمیٹی لسبیلہ ریجن نے ایک بیان میں کہا کہ ریاستی ظلم اور خفیہ اداروں کی پالیسیاں بلوچ ماؤں بہنوں کو حقیقی جدو جہد سے دستبردار نہیں کرسکتے۔ بلوچ مائیں اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے آخری حد تک جدو جہد کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حب بھوانی میں لواحقین کی جانب سے چار دنوں سے دھرنا دیا جارہا ہے۔ اداروں کو چاہیے تھا کہ ان سے ملاقات کرکے ان کے پیاروں کی بازیابی کیلئے کوششیں کرتے لیکن حب پولیس اور اداروں نے فورسز کا استعمال کرکے پر امن دھرنے سے سیما بلوچ، مازیب بلوچ اور دیگر ساتھیوں پر تشدد کیا اور انہیں گرفتار کیا۔ اور انکے حوالے سے کوئی اطلاع فراہم نہیں کیا جارہا۔

بی وائی سی ترجمان نے کہا ہےکہ اسی مناسبت سے کل بروز پیر 3 مارچ بلوچ یکجہتی کمیٹی لسبیلہ ریجن حب میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتی ہے۔

انھوں نے کہاکہ اپنے تاجر برادری سے ہم گذارش کرتے ہیں کہ وہ ان لواحقین اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ہڑتال کی حمایت کریں اور آکر حب بھوانی دھرنے میں شریک ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز