حب (ہمگام نیوز) آج رات تقریباً ساڑھے نو بجے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ساکران میں مسلح افراد نے سرکاری ڈی جی کمپنی پر حملہ کرتے ہوئے سنگِ مرمر لے جانے والے ڈوزر کو آگ لگا دی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی معدنیات لے جانے والی گاڑیوں پر مسلح افراد کی جانب سے حملے کیے جا چکے ہیں۔
تاحال اس واقعے کی ذمہ داری کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے


