سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںحب: قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو بلوچ فرزند اغواء

حب: قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو بلوچ فرزند اغواء

حب( ہمگام  نیوز )حب میں پاکستانی فوج کا آپریشن ، دوافراد حراست بعد لاپتہ کردیئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق حب میں پاکستانی فوج نے آپریشن کرکے دو افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔جن کی شناخت معلوم نہ ہوسکی ۔جبکہ ایف سی ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے حب میں سیکورٹی فورسز نے اور حساس اداروں نے کا رروائی کر تے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔ دریں اثنا
تحصیل تمبوکے علاقے میں نہر کے اندر سے 65سالہ شخص کی لاش برآمد شناخت نہ ہونے باعث مردہ خانے میں رکھ دیا گیا پولیس کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل تمبوکے علاقے خان کوٹ پولیس تھانہ کی حدود میں اطلاع ملی کہ عمرانی شاخ میں کسی کی لاش پڑی ہے پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور65سالہ ضعیف العمرشخص کی لاش کو نکال کر ڈیرہ مرادجمالی کی ہسپتال پہنچایا جہاں شناخت نہ ہونے کے باعث سیول ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا ہے تاہم لاش کی شناخت نہ ہونے کے باعث میونسپل کمیٹی ڈیرہ مرادجمالی کے عملے نے ان کی تدفین کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز