حب(ہمگام نیوز) بلوچستان کے علاقہ حب میں گوٹھ ولی محمد شیخ کے قریب نامعلوم شخص کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد، علاقہ مکینوں نے درخت سے لٹکی ہوئی لاش کی اطلاع حب پولیس کو دی،
پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال روانہ کردیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق متوفی کراچی پٹیل پاڑے کا رہائشی بتایا جاتا ہے اور کراچی میں بطور سیکورٹی گارڈ کام کرتا تھا،