شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںحب چوکی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو نوجوان جبری طور پر...

حب چوکی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو نوجوان جبری طور پر لاپتہ

حب :(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے حب چوکی سے دو بلوچ نوجوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔

 اطلاعات کے مطابق، حب بھوانی شاہ پمپ کے قریب واقع ایک ہوٹل سے عمران بلوچ ولد محمد اقبال اور جنید حمید ولد عبدالحمید کو قابض پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کیا ہے۔

 یہ واقعہ رات گئے پیش آیا جس کے بعد دونوں نوجوان کی گرفتاری کو ظاہر نہیں کیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید حمید مقامی کمپنی میں مزدور کے طور پر کام کرتے تھے جبکہ عمران بلوچ کے والد سابق علاقائی کونسلر ہیں۔

مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز کی جانب سے اس قسم کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے۔

مقبوضہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں معمول بن چکی ہیں، جہاں قابض پاکستان کی فوج اور خفیہ ادارے لوگوں کو بلاجواز گرفتار کر کے لاپتہ کر دیتے ہیں، جس کے بعد ان کے اہل خانہ کو ان کی کوئی خبر نہیں ملتی

یہ بھی پڑھیں

فیچرز